بیشتر ممالک یورپی یونین میں ترکی کو دیکھنا چاہتے ہیں: چاوش اولو

ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے زیادہ تر رکن ممالک ترکی کی شمولیت کے حامی ہیں

879831
بیشتر  ممالک یورپی یونین میں ترکی کو دیکھنا چاہتے ہیں: چاوش اولو

ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے زیادہ تر رکن ممالک ترکی کی شمولیت کے حامی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترک حکومت اب بھی چاہتی ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی مکمل رکنیت ملے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں جرمنی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ چاوش اولو نے کہا کہ اگر یورپی یونین یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ترکی کی رکنیت کی درخواست پر پیش رفت نہ ہوتو یہ اس کی مرضی مگر ترک حکومت اب بھی یہی سمجھتی ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کا مکمل رکن ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ صرف جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں