سال 2018 میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا: بن علی یلدرم

سال 2018 میں ہم دہشت گردی  کے مسئلے کو ترکی کے ایجنڈے میں زیادہ  نچلی سطح پر لے آئیں گے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

879398
سال 2018 میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ہم دہشت گردی  کے مسئلے کو ترکی کے ایجنڈے میں زیادہ  نچلی سطح پر لے آئیں گے۔

وزیر اعظم یلدرم نے پولیس ڈائریکٹریٹ کوآرڈینیشن مرکز کا دورہ کیا اور یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2018 میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پہلے اس پر یقین کرنا ضروری ہوتا ہے اور ہمارا پولیس کا شعبہ اس پر یقین رکھتا  ہے ۔

پولیس کی خود اعتمادی اور عزم کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف ہماری جدو جہد  ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ تقویت حاصل کر رہی ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے  درمیان باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت پولیس، جینڈر میری، چوکیدار اور فوج کے درمیان  جو تعاون میں دیکھنے میں آ رہا ہے وہ تاریخ میں اس   سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ یہ تعاون اور کوآرڈینیشن دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک دوسرے سے معلومات پوشیدہ رکھی جائیں گی اور اداروں کے درمیان خلیج برقرار رہے گی تو اس کا بدل صرف سکیورٹی فورسز کو ہی نہیں پوری ملت کو ادا کرنا پڑے گا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے 15 جولائی کے شہداء کے لئے بھی دعائے مغفرت کی اور غازیوں کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں