ترک وزیراعظم کی ریاض میں سعودی فرماں روا سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گزشتہ روز ریاض میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا

877162
ترک وزیراعظم کی ریاض میں سعودی فرماں روا سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گزشتہ روز ریاض میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

خبر  کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔

ترکی کی جانب سے نائب وزیراعظم خاقان چاوش أوعلو اور وزیر صحت أحمد دميرجان کے علاوہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان نے بات چیت میں شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں