غاصبانہ نظریہ نہ ہمارا شیوہ رہا اور نہ رہے گا:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ہم افریقی ممالک کے ساتھ باہمی وقار  و اعتماد  اور دو طرفہ مفادات  کے تحت  تعلقات   کے  متلاشی ہیں اور خواہش رکھتے ہیں  ان تعلقات سے  عوام   کی فلاح و بہبود  میں اضافہ ہو

876689
غاصبانہ نظریہ نہ ہمارا شیوہ رہا اور نہ رہے گا:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ    ترکی  افریقی خطے   کو  نو آبادیاتی  نظریے سے نہیں دیکھتا  ہے ۔

 صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار  ترک۔چاڈ تجارتی  فورم  سے خطاب کے دوران کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ   ہم براعظم افریقہ  کو  اپنے نو آبادیاتی     علاقے کے طور پر نہ دیکھا  اور نہ  ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔ ہم   افریقی  ممالک کے ساتھ باہمی وقار  و اعتماد  اور  دو طرفہ    مفادات  کے تحت  تعلقات   کے  متلاشی ہیں اور خواہش رکھتے ہیں  ان تعلقات سے  عوام   کی فلاح و بہبود  میں اضافہ ہو ۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ  اس تجارتی فوم کے قیام  سے انہیں خوشی ہوئی ہے  اور امید ہے کہ میرے اس دورہ چاڈ سے دو طرفہ تعلقات میں  فروغ   ہوگا۔

 ترک صدر نے  چاڈ      کے معدنی وسائل    کے شعبے کی ترویج اور اس کی ترقی کے لیے  ترک سرمایہ کاروں  کی خدمات کا حوالہ دیا   اور کہا کہ  دو طرفہ  تجارتی مفادات  کے  حصول کےلیے  کیوں نہ دونوں بردار ممالک آپس میں تعاون  کریں ۔

 

 



متعللقہ خبریں