یورپی یونین نے القدس کے معاملے پر حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے، صدرِ ترکی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لیے جانے والے فیصلے کے ساتھ متحدہ امریکہ کے بیت المقدس کے حوالے سے بیان  کے غیر قانونی  ہونے  کی توثیق   ہونے پر   ممنونیت کا اظہار کیا گیا

874098
یورپی یونین نے القدس کے معاملے پر حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان نے  القدس کے معاملے پر جرمن صدر فرینگ والٹر اشٹائن مایئر اور فلسطینی صدر محمود عباس سے  کل شام  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لیے جانے والے فیصلے کے ساتھ متحدہ امریکہ کے بیت المقدس کے حوالے سے بیان  کے غیر قانونی  ہونے  کی توثیق   ہونے پر   ممنونیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں  ووٹنگ کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے اعتبار سے  بڑی اہمیت کے حامل القدس   کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور  بین   الاقوامی قوانین سے وابستگی کی ایک بار تائید ہونے  کی جانب بھی اشارہ دیا گیا۔

جرمن  ہم منصب کا اس موضوع پر  حمایت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرنے والے صدر ایردوان نے  کہا کہ  رائے دہی میں  یورپی یونین  کے ارکان کی جانب سے  حساسیت کا مظاہرہ کیا جانا ایک  پر مسرت فعل ہے۔

جرمن اور ترک صدور نے اس  بات چیت کی وساطت سے دو طرفہ تعلقات میں سرعت  لانے کے لیے  دو طرفہ کوششوں کی  اہمیت پر توجہ بھی مبذول کرائی۔

صدر  ایردوان اور صدر محمود عباس   نے  امریکہ کے  بیت المقدس  فیصلے کے ایک فاش غلطی ہونے کا پوری دنیا کی جانب سے تائید کیے جانے  کے ایک خوش آئند فعل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے سلسلے میں مملکت فلسطین  کی عالمی سطح پر حمایت میں تقویت لانے  کے لیے رابطے  کی شکل میں مل جل کر کوششیں صرف   کی جائینگی۔

 



متعللقہ خبریں