صد رٹرمپ کی دھمکی ، وزیر اعظم بن علی یلدرم کا ردعمل

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ  آپ جتنے بھی طاقتور ہوں  ہر ملک خود مختار ہے  اور وہ آزادی کیساتھ فیصلہ کرئے گا ۔

873040
صد رٹرمپ کی دھمکی ، وزیر اعظم بن علی یلدرم کا ردعمل

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں ہونے والے اجلاس میں القدس کے موضوع  پر  قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالنے والوں کو دھمکی دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

 انھوں نے استنبول ٹیکینیکل یونیورسٹی   میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ کی طرف سے  القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو تنظیم اسلامی کانفرنس کے استنبول  اجلاس میں  مسترد کر دیا گیا ہے ۔

امریکہ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   میں ہونے والی رائے دہی میں  سلامتی کونسل  کے 14 رکن ممالک  کے سامنے تنہا  رہ گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے آخری حل چارے کے طور پر اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی میں  امریکہ کے فیصلے کے خلاف ووٹ ڈالنے والے ممالک  کو دھمکیاں دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگرانھوں نے   امریکہ کے خلاف ووٹ ڈالے تو امریکہ ان کی مالی امداد بند کر دے گا ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ  آپ جتنے بھی طاقتور ہوں  ہر ملک خود مختار ہے  اور وہ آزادی کیساتھ فیصلہ کرئے گا ۔  طاقتور ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ حق بجانب ہیں ۔



متعللقہ خبریں