سعودی عرب پر میزائل حملے کی ترکی کی جانب سے مذمت

کل یمنی حوثی عسکریت پسندوں نے ریاض میں شاہی محل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی

871926
سعودی عرب  پر میزائل حملے کی ترکی کی جانب سے مذمت

ترکی نے یمن   کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر کل بالسٹک   میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب  سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا  گیا ہے کہ  یمنی حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب پر    مزید ایک  میزائل حملے  کی اطلاع  سے  ہمیں  افسوس ہوا ہے۔  ہم اس حملے کی مذمت  کرتے ہیں۔  البتہ اس میزائل  حملے  میں دوست و برادر ملک سعودی عرب  میں کسی جانی یا مالی نقصان    کا  پیش  نہ آنا باعث مسرت  ہے۔

باور رہے کہ  ریاض پر داغے گئے میزائل کو میزائل دفاعی نظام کے ذریعے  ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں