کل ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں تنظیم اسلامی کانفرنس کا ہنگامی سربراہی اجلاس

استنبول میں   منعقد ہونے والے تنظیم اسلامی کانفرنس  کے اجلاس میں   امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس  کو اسرائل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کی فیصلے  پر ردِ عمل  ظاہر کیا  جائے گا

866972
کل ترکی کے تاریخی  شہر استنبول میں تنظیم اسلامی کانفرنس کا ہنگامی سربراہی اجلاس

کل استنبول میں  اسلامی  ممالک کے رہنماوں کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

استنبول میں   منعقد ہونے والے تنظیم اسلامی کانفرنس  کے اجلاس میں   امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس  کو اسرائل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کی فیصلے  پر ردِ عمل  ظاہر کیا  جائے گا۔

کل منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس  کے دائرہ کار میں   صدر رجب طیب ایردوان اسلامی ممالک کے    رہنماوں سے   ملاقات کرتے ہوئے امریکہ کے صدر کے القدس  کو  اسرائیل  کا داراحکومت  بنانے کے فیصلے   کے بعد اٹھائے جانے والے  اقدامات پر  غور  کیا جائے گا۔ تنظیم اسلامی کانفرنس کے بعد حٹمی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

تنظیم اسلامی کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں  سولہ ممالک کے مملکتی یا حکومتی سربراہان  کل 48 ممالک کے  نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں  افغانستان، آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا،  فلسطین، گنی، ایران، قطر، کویت،   لیبیا  لبنان، صومالیہ،  سوڈان، ٹوگو ، اردن اور یمن  سے صدور   یا شاہ کی سطح پر  جبوتی، ملائیشیا  اور پاکستان سے وزیراعظم کی سطح پر  وفود شرکت کریں گے جبکہ  اومان، کے نائب وزیراعظم  اور قازقستان اور اوزبکستان  کی پارلیمنٹوں  کے اسپیکرز اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مبصر ممالک میں سے   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر  مصطفےٰ آکن جی  اور مہمان   صدر کے طور پر  وینزویلا کے صدر  نکولس  مادورو  اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔



متعللقہ خبریں