ترک اور یونانی سرمایہ کارمشترکہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے خطے کو خوشحال بناسکتے ہیں : صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے ان خیالات کا اظہار  اہنے سرکاری دورہ یونان کے موقع پر صدر  پروکوپیس کی جانب سے ان کے اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دینے جانے والے عشائیے  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی

864018
ترک اور یونانی سرمایہ کارمشترکہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے خطے کو خوشحال بناسکتے ہیں : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت  یونان کے سرمایہ کار اور ضرورت پڑی تو  ترکی کے سرمایہ کار  ایک دوسرے سے تعاون  کرتے ہوئے  تیسرے ملک میں  مشترکہ طور پر  سرمایہ کاری کرتے ہوئے  دونوں ممالک  کے سرمایہ کاروں کو  وِن وِن  کی پوزیشن  دلوا کر  مستقبل کو بہت بناسکتے ہیں۔

صدر ایردوان  نے ان خیالات کا اظہار  اہنے سرکاری دورہ یونان کے موقع پر صدر  پروکوپیس کی جانب سے ان کے اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دینے جانے والے عشائیے  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ  صدر جلال بایا کے  65 سال قبل کیے جانے والے دورے کے بعد ترکی کے صدر کا پہلا دورہ ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم دراصل ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کرزندگی  گزارنے والی دو اقوام ہیںجن کی تاریخ مشترکہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں یونانی باشندے آباد ہیں  اور اسی طرح یونان میں  ترک باشندے آباد ہیں۔    دونوں اقوام  ماضی میں ایک دوسرے  کے ساتھ غھل مل کر زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارا ہدف     مستقبل کو  مشترکہ طور پر   بہتر بنانا ہے۔ ہم آپس میں  یکجہتی اور اتحاد کے  خواہاں  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب  ہم سب نازک دور سے گزر رہے ہیں ہمیں  آپس میں  اتحاد اور یکجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت توانائی کے میدان میں  ا ہم اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں  کیونکہ ترکی توانائی کے ایک   مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان  نے ہمیشہ ہی ترکی  کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت  کی حمایت کی ہے  جسے ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں  بھی  اہم اقدامات  اٹھاتے ہوئے تعاون  کو جاری رکھ سکتے ہیں خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ایک دوسرے  کا تعاون بہت ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں