صدر ایردوان کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری، روسی صدر سے بییت المقدس کی صورتِ حال پر بات چیت

صدر ایردوان نے   روس کے  صدر ولادِ میر پوتین  سے ٹیلی فونک مذاکرات کیے ہیں۔ دونوں رہنماوں   نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ  کے بیت المقدس  کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیے جانے  اور اس سے  متعلق ہونے والی پیش رفت   پر تبادلہ خیال کیا ہے

863727
صدر ایردوان کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری، روسی صدر سے بییت المقدس کی صورتِ حال پر بات چیت

صدر ایردوان نے  بیت المقدس کے بارے میں اپنی  ٹیلیفونک ڈپلومیسی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر ایردوان نے   روس کے  صدر ولادِ میر پوتین  سے ٹیلی فونک مذاکرات کیے ہیں۔ دونوں رہنماوں   نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ  کے بیت المقدس  کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیے جانے  اور اس سے  متعلق ہونے والی پیش رفت   پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ   اسرائیل کی جانب سے 1980 میں   بیت المقدس کو الحاق کرنے سے متعلق   فیصلے کو   بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ نے مسترد کردیا تھا  اور امریکی انتظامیہ کے موجودہ اقدامات  سے علاقے  میں امن اور استحکام  قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

روس کے صدر ولادِ میر پوتین   نے بھی صدر ایردوان کے خیالات سے مطابقت کا اظہار کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صورتِ حال پر  گہری نظر رکھیں گے۔

دونوں رہنماوں  کے درمیان  دو طرفہ  اور بین الاقوامی   موضوعات  کے بارے میں  بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور   حالات کا جائزہ لینے کے لیے  مستقبل قریب میں  رابطہ قائم کرنے کے بارے میں بھی مطابقت پائی



متعللقہ خبریں