ترک اسلامی معاشرے میں خواتین کوجو بلند مقام حاصل ہے کسی دیگر معاشرے میں حاصل نہیں : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  انقرہ چیمبر آف کامرس  میں  خواتین کانفرنس  میں شرکت کی او ر خطاب کرتے ہوئے  یورپ میں  بڑھتی ہوئی  نسل پرستی اور  غیر ملکی  دشمنی  کی فضا  کی وجہ سے   معاشرتی زندگی  بری طرح متاثر ہوئی ہے

861865
ترک اسلامی معاشرے میں خواتین کوجو بلند مقام حاصل ہے کسی دیگر معاشرے میں حاصل نہیں : صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی  نسل پرستی  نے  سیاسی  اور معاشرتی زندگی میں زہر گھول دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  انقرہ چیمبر آف کامرس  میں  خواتین کانفرنس  میں شرکت کی او ر خطاب کرتے ہوئے  یورپ میں  بڑھتی ہوئی  نسل پرستی اور  غیر ملکی  دشمنی  کی فضا  کی وجہ سے   معاشرتی زندگی  بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   یورپ میں چند ایک سیاسی رہنما عوامی ووٹ حاصل کرنے کے لیے  ان نظریات پر آنکھیں  بند کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترک معاشرے میں  خواتین کو بڑا بلند مقام حاصل ہے اوروطن کو بھی  ہمیشہ مادری وطن کے  نام سے یاد کیا جاتا ہے ور ایسے کسی ملک میں خواتین  کو  نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔  ترک معاشرے میں خواتین کو بڑا بلند مقام  حاصل ہے اور ہمیشہ حاصل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں  جہاں ماوں کو بڑی عزت دی جاتی ہے  اور کہا جقاتا ہے  "   جنت ماں کے قدموں  تلے ہے۔  "

انہوں نے کہا کہ متعدد حلقے  دہشت گرد تنظیم داعش   کے خواتین سے متعلق رویے کو  اسلامی رویہ قرار دیتے ہوئے مذہب اسلام  کی تحقیر  کرنے کی کوششوں  میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   اس قسم کے انسانوں کے لیے  خواتین اور نہ ہی خواتین کے  حقوق اہم ہیں ۔ کیونکہ  اگر ان کو خواتین کی اہمیت  کا اندازہ ہوتا تو یہ کبھی بھی خواتین کو داعش میں دھکیلنے  یا دیگر دہشت گرد تنظیموں میں دھکیلنے  کی کوشش ہی نہ کرتے



متعللقہ خبریں