ایردوان ۔ عباس ملاقات

بیت المقدس اور حرم  شریف  کی مقدس اور تاریخی حیثیت کی حفاظت کرنا تمام اسلامی ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور اس حساس موضوع پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے: ایردوان

860115
ایردوان ۔ عباس ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دونوں صدور کے درمیان کل شام ٹیلی فون پر ملاقات ہوئی جس میں بیت المقدس کے اسٹیٹس سمیت فلسطین کی حالیہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے مشرق وسطی میں پائیدار امن  کے قیام  کے لئے 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی آزاد اور خود مختار  فلسطینی حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور حرم  شریف  کی مقدس اور تاریخی حیثیت کی حفاظت کرنا تمام اسلامی ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور اس حساس موضوع پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنے فلسطینی بھائیوں  کے جائز مطالبے  کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہے گا اور غزہ پر عائد پابندیوں  کا خاتمہ بھی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صد عباس نے بھی اس حساسیت پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں