ترکی،پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعاون کا میکانزم تشکیل دیا جائے گا: صدر الحام علی ییف

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ترکی،پاکستان اور آذربائیجان کے سہ رکنی وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں ۔

858251
ترکی،پاکستان اور آذربائیجان  کے مابین تعاون کا میکانزم تشکیل دیا جائے گا: صدر الحام علی ییف

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ترکی،پاکستان اور آذربائیجان کے سہ رکنی وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں ۔

بوکو میں  آذربائیجان کے صدر الحام علی ییف نے ان کیساتھ ملاقات  کی ۔ ملاقات کے دوران ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے سہ رکنی وزراء خارجہ کے اجلاس  کی اہمیت واضح کرتے ہوئے  انھوں نے  کہا کہ تینوں ممالک کے مابین تعاون کا میکانزم تشکیل دیا جائے گا ۔ صدر علی ییف  نے اسطرف توجہ دلائی کہ اس سے قبل تینوں ممالک کے درمیان مختلف نوعیت کا سہ رکنی تعاون میکانزم موجود تھا   جس سے تینوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کئی طرفہ  تعلقات کو فروغ ملا ہے۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ   پاکستان میں قائم ہونے والے سہ رکنی تعاون میکانزم  سے بہترین نتائج سا منے آئیں گے ۔ وزیر خارجہ چاوش اولو نے بھی  کہا کہ ایک ماہ قبل  افتتاح کیے جانے والے باکو، طبلسی قارس ریلوے لائن  منصوبے  جیسے عظیم ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس کی پائپ لائن  جیسے منصوبے بھی موجود ہیں ۔ صدر الہام علی ییف کی قیادت میں ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ مل رہا ہے ۔ ترکی اور آذر بائیجان علاقے میں امن و استحکام کے قیام  اور اقتصادی ترقی  میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انھوں نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ ترکی،  جارجیا ،ترکمانستان اور ایران کیساتھ قائم سہ رکنی میکانزم سے بھی علاقے  میں استحکام قائم کیا جائے گا ۔  اب برادر ملک پاکستان کو بھی اس  میکانزم میں شامل کر لیا گیا ہے  ۔ اقتصادیات، نقل و حمل ،انرجی اور دفاعی صنعت کے میدان میں آذربائیجان کیساتھ اہم منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔

   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف  اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار محمد یاروف کیساتھ متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔



متعللقہ خبریں