ترکی اور برطانیہ کا باہمی تجارتی حجم 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، وزیر اعظم یلدرم

برطانیہ  ، ترکی کا سب سے زیادہ لین دین ہونے والا دوسرا ملک ہے

856022
ترکی اور برطانیہ کا باہمی تجارتی حجم 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ  کے ساتھ  ترکی کا تجارتی حجم 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

جناب یلدرم نے  برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں   اس ملک کے سرمایہ  کاروں کے ساتھ یکجا ہونے والے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "برطانیہ  ، ترکی کا سب سے زیادہ لین دین ہونے والا دوسرا ملک ہے ، گزشتہ برس  دو طرفہ تجارتی حجم  17 ارب ڈالر  سےزیادہ رہا ہے  جو کہ 20  ارب ڈالر کے ہمارے ہدف  کے قریب پہنچنے کا مظہر ہے۔"

اپنے دورہ  برطانیہ کے دوران دو طرفہ  مذاکرات سمیت مختلف اداروں اور افراد  کے ساتھ یکجا ہونے  کی وضاحت کرنے والے جناب  یلدرم کا کہنا تھا کہ  انہوں نے   در پیش مسائل کو زیر لب لایا ہے اور    مستقبل کے حوالے سے منصوبوں  سے آگاہی کرائی ہے۔   جبکہ ہم نے انہیں  ترکی  میں سرمایہ کاری کے مواقع    کے بارے  میں معلومات فراہم کی ہیں۔

ترکی کے جغرافیائی اعتبار سے   ایک مرکزی مقام پر واقع ہونے پر زور دینے والے ترک وزیر اعظم نے بتایا کہ "ترکی ایک ایسے  علاقے میں واقع ہے کہ   یہاں سے  محض 4 گھنٹے کی اُڑان کے ساتھ  آپ 60 ملکوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم  ڈیڑھ ارب انسانوں کے آباد ہونے والے ایک  علاقے کا ذکر کر رہے ہیں۔ یعنی یہ ایک انتہائی متحرک جغرافیہ ہے۔ ترکی میں کی جانے والی سرمایہ کاری  محض ترکی تک ہی محدود نہیں ہو گی۔ "

انہوں نے مزید بتایا کہ  رواں سال کے اختتام تک ترکی کی شرح نمو 6 تا 7 فیصد  تک  رہے گی۔ ترکی  نوجوان  نفوس کا حامل ہے  جو کہ  ایک  اہم عنصر ہے۔  ہم نے  روز گار کے مواقع کی فراہمی میں کئی یورپی ملکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں