ایردوان ۔ ٹرمپ ٹیلی فونک ملاقات کی تفصیلات

دونوں صدور کے درمیان کل شام ہونے والی ٹیلی فون بات چیت میں  دہشت گرد تنظیموں، داعش،  PKK،  فیتو  کے خلاف جنگ  میں مل جل کر جدوجہد کرنے کے معاملے میں مطابقت قائم ہوئی ہے

854874
ایردوان ۔ ٹرمپ ٹیلی فونک ملاقات کی تفصیلات

ایوان صدر نے ایردوان ۔ ٹرمپ سے ٹیلی فون بات چیت کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔

دونوں صدور کے درمیان کل شام ہونے والی ٹیلی فون بات چیت میں  دہشت گرد تنظیموں، داعش،  PKK،  فیتو  کے خلاف جنگ  میں مل جل کر جدوجہد کرنے کے معاملے میں مطابقت قائم ہوئی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں سربراہان   نے امریکہ  اور ترکی کی دلچسپی کے حامل دو طرفہ معاملات پر غور کیا ہے۔

اس دوران شام بحران اور علاقائی معاملات  بھی ایجنڈے میں آئے۔

صدر ایردوان نے دوران ِ ہفتہ سوچی کے سربراہی اجلاس کے بارے میں  امریکی صدر کو آگاہی کرائی  اور انسداد دہشت گردی کے  حوالے سے ترکی کے مؤقف کو بیان کیا۔

مذاکرات میں ترکی اور امریکہ کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دیے جانے کی اہمیت  کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں