ترک فوج  کا شمار دنیا کی طاقتور ترین افواج میں ہوتا ہے : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے آپریشنل صلاحیت اور تجربے کے لحاظ سے ترک فوج  کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے ۔

853730
ترک فوج  کا شمار دنیا کی طاقتور ترین افواج میں ہوتا ہے : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے آپریشنل صلاحیت اور تجربے کے لحاظ سے ترک فوج  کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے ۔

 انھوں نے انقرہ میں قومی دفاع یونیورسٹی فوجی اکیڈمی گریجویشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے   امید ظاہر کی کہ آئندہ کے برسوں میں فوجی اکیڈیمی میں داخلے کی درخواستوں میں  کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ترک فوج انقلابیوں اور دہشت گرد تنظیم فیتو  کے حامیوں   کی فوج  ہر گز نہیں ہے ۔ یہ فوج صرف ترکی اور ترک ملت  کی فوج ہے ۔ ترکی کے پاس ضائع کرنے کے لیے بالکل وقت نہیں ہے ۔ اسوقت ملک اور قوم کو فوج کی طاقت کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ۔

صدر ایرداون نے کہا کہ   ترکی  نے اپنی حدود کے اندر دہشت گردوں کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کاروائی شروع کر رکھی ہے ۔ ترک فوج نے شام میں بھی اہم کاروائیاں کی ہیں اور کامیابی حاصل کی ہے ۔ ترک مسلح افواج پر ہونے والا ہر حملہ کمانڈر انچیف کی حیثیت سے ان کی ذات پر حملہ ہو گا  ۔ ترکی باغیوں کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے  لیکن ہم کسی کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری فوج ،فوجی افسران اور فوجیوں  کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔



متعللقہ خبریں