اساتذہ کو ان کا جائز مقام نہ دینے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جو اقوام اپنے اساتذہ کو ان کا جائز مقام نہیں دیتی ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

853770

انھوں نے 24 نومبر یوم اساتذہ کی مناسب سے  جاری اپنے پیغام میں کہا   کہ بھاری ذمہ داریاں  اور  مقدس فرائض  ادا کرنے والے اساتذہ  کو میں اپنی ذات ، اپنی قوم اور ملک کے نام پر نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ اپنے فرائض کی آدائیگی کے دوران شہید ہونے والے اساتذہ  کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں   اور اپنی زندگی کو طالب علموں کی خدمت کے لیے وقف کرنے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی تندرستی اور  درازی عمر کے لیے دعا گو ہوں ۔  قومی اسکول کھلنے اور غازی مصطفی ٰ کمال کو ہیڈ ماسٹر کا خطاب دینے کے اس معنی خیز یوم کے موقع پر میں اندرون ملک اور بیرون ملک فرائض ادا کرنے والے تمام اساتذہ کو اس یوم کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

متعللقہ خبریں