امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نےصدر رجب طیب ایردوان ان کا استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان روس  اور کویت میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد اپنے دورے کی آخری کڑی قطر پہنچ گئے ہیں ۔

848058
امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی  نےصدر رجب طیب ایردوان  ان کا استقبال کیا

 

صدر رجب طیب ایردوان روس  اور کویت میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد اپنے دورے کی آخری کڑی قطر پہنچ گئے ہیں ۔

 امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ان کا استقبال کیا ۔  استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں سربراہان نے بالمشافہ مذاکرات کیے ۔ مذاکرات کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوعات کا تعلق خلیجی ممالک کے درمیان جاری بحران، عالمی  اور علاقائی مسائل ،اقتصادی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سے تھا۔  صدر ایردوان نے ترکی قطر اعلیٰ سٹریٹجک کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے بعد  معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔امیر قطر الثانی آج صدر ایردوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ۔

صدر ایردوان کے ہمراہی وفد میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار  ،نو وزراء اور خفیہ ادارے کے  سیکریٹری حاقان فیدان  موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں