ترکی اورامریکہ کے درمیان سنجیدہ مسائل موجود ہیں : وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

844179
ترکی اورامریکہ کے درمیان سنجیدہ مسائل موجود ہیں : وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

 انھوں نے امریکہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے    امریکی حکام  کیساتھ مذاکرات کے ایجنڈے  کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کہنا درست نہیں ہو گا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان  اسوقت بہترین  تعلقات موجود ہیں ۔دونوں ممالک کے مابین سنجیدہ مسائل  پائے جاتے ہیں ۔امریکی حکام کیساتھ مذاکرات کے دوران ہم  مستقبل کے بارے میں اپنے نظریات کی وضاحت کریں گے  اور علاقائی معاملات خاصکر شام اور عراق  کی صورتحال  کا جائزہ لیں گے ۔ امریکہ کی داعش کیخلاف جدوجہد کی پالیسی  سے متعلق ترکی کےاعتراضات،  دہشت گرد تنظیم فیتو   کے سرغنہ پر مقدمہ چلانے اور اس کی ترکی کو حوالگی کے عمل کو شروع کرنے،پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو داعش کے خلاف جدوجہد  کے دائرہ کار میں فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو واپس لینے  اور اس کی امداد کو ختم کرنے جیسے موضوعات ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو طرفہ دوروں کا مقصد قابل حل مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے  ۔ سعودی عرب میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے ۔ سعودی عرب اس مسئلے کوبذات خود  حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں