وزیر اعظم بن علی یلدرم کی امریکہ میں مصروفیات

امریکہ کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ریپبلکن  پارٹی کے  ٹینیسی سینیٹر  اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کیساتھ ایک گھنٹے  تک ملاقات کی ۔

843018

 ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مولودچاوش اولو ، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک ،واشنگٹن میں ترک سفارتخانے کے سفیر سردار کلچ  ،وزارت عظمی کے خارجہ پالیسی کے مشیر اعلیٰ کریم  اور مشیر احسان دردو موجود تھے ۔

ملاقات کے بعد سینٹر کروکر نے اناطولیہ خبر ایجنسی کے صحافی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ ملاقات سے مجھے از حد خوشی ہوئی ہے ۔انتہائی مخلصانہ ماحول میں مذاکرات ہوئے ہیں ۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین موجود مسائل پر بات چیت ہوئی ہے  ۔ قابل حل  متعدد مسائل موجود ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔  ترکی ایک اہم ملک ہے اور حالیہ چند برسوں میں اس نے اہم پیش رفت کی ہے ۔  میں  نے ترکی کا دورہ کیا ہے اور ترکی مجھے بے حد پسند ہے ۔ ترکی نے خاصکر شامی مہاجرین  کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔

متعللقہ خبریں