عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترکی ہمارا خواب ہے :ترک صدر

برسراقتدار پارٹی کے چیئر مین اور صدر ترکی رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ہماری حکومت  ملک کو  نئے صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مصروف ہے

842545
عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترکی ہمارا خواب ہے :ترک صدر

 برسراقتدار پارٹی کے چیئر مین اور صدر ترکی رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ہماری حکومت  ملک کو  نئے صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مصروف ہے۔

 صدر ایردوان نے یہ بات پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی  اور کہا کہ  ہمیں   دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کےلیے  پالیسیاں ترتیب دینا ہونگی جس کےلیے  حکومت نے  پروگرام  تیار کر لیا ہے   اور عوام کا اعتماد  ہمارے ساتھ ہے ۔

 دہشتگردی کے خلاف  صدر کا کہنا تھا کہ  پی کےکے  اور داعش کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی   ۔

 مغربی ممالک   کے  ترکی کے خلاف دوہرے معیار  پر تنقید کرتےہوئے  جناب ایرودان نے  یقین   سے کہا کہ  یہ کھیل زیادہ عرصے  نہیں چلے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں باکو ۔تبلیسی اور  قارس کے درمیان   ریلوئے لائن کے آغاز   کو  وطن عزیز،خطے اور دنیا کےلیے  وسیلہ خیر بننے کی دعا کی ۔



متعللقہ خبریں