دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہی پہنچا ہے: ۔صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے  دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہی پہنچا ہے ۔

840957
دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہی پہنچا ہے:  ۔صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے  دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہی پہنچا ہے ۔

انھوں نےایک  نجی ٹیلیویژن  چینل  پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  مغربی ممالک دہشت گردی کے معاملے میں دوھرا موقف اپنائے ہوئے ہیں ۔  اگر دہشت گرد ان کے ملک کو نشانہ بناتے ہیں تو یہ مسئلہ فوری طور پر ہنگامی اور عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کر جاتا ہے  لیکن اگر دہشت گردی کا نشانہ کو ئی دوسرا ملک بنتا ہے تو پھر وہ اسے ُاس ملک کا اندرونی مسئلے قرار دیتے ہیں ۔اگر داعش کے زیر قبضہ  علاقوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ داعش نے ابتک سب سے زیادہ مسلمانوں   کا قتل عام کیا  ہے ۔اس  پر غور کرنے سے انسان کے ذہن میں  بعض  سوالات  ابھرتے ہیں ۔

جب داعش نے مغربی ممالک  پیرس ،اسپین ،امریکہ  اور برطانیہ کو ہدف بنانا شروع کیا تو انھوں نے اسے خطرناک عالمی  تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائیاں کیں  ۔مغربی ممالک دہشت گرد تنظیموں کے درمیان تفریق کر رہے ہیں ۔  ترکی میں سر گرم عمل پی کے کے  کے یورپ اور امریکہ کی دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے کے باوجود  وہ اسے ترکی کا اندونی معاملہ قرار دیتےہیں ۔ جب تک پی کے کے مغربی ممالک کو نقصان نہیں پہنچائے گی اس وقت تک  وہ اس کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ۔ ہم یورپ کے موقف سے بخوبی آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم  اپنے قومی مفادات  کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ہمارے لیے اولین  معاملہ اپنی سرحدوں  اور قومی سلامتی  کا تحفظ   ہے ۔



متعللقہ خبریں