صدر ایردوان کا پُر وقار انداز اور ترکی کی ترقی ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے: بن علی یلدرم

ترکی ماضی سے اور اپنی تہذیب سے حاصل کردہ طاقت کے ساتھ پُراعتماد قدموں سے موئثر تہذیب  کے معیار تک پہنچنے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے، ترکی پر کوئی بھی ملک احکامات  صادر نہیں کر سکتا: وزیر اعظم بن علی یلدرم

831840
صدر ایردوان کا پُر وقار انداز اور ترکی کی ترقی ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی ماضی سے حاصل کردہ طاقت کے ساتھ پر اعتماد قدموں سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا ہے کہ " آج کل اوپر تلے ترکی کے خلاف  بیانات جاری کئے جا رہے ہیں۔ کل یورپی یونین سے ڈنمارک کے وزیر اعظم  نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ ترکی ہماری نگاہوں کے سامنے ایردوان انتظامیہ کے دباو تلے گھلتا جا رہا ہے۔ اس حالت کے ساتھ ترکی یورپ میں کیسے داخل ہو گا ؟میں کہتا ہوں کہ تم کون ہوتے ہو ترکی اور ترکی کے صدر کے خلاف باتیں کرنے والے۔ ترکی کا نظام حکومت جمہوری ہے اور ترکی ماضی سے اور اپنی تہذیب سے حاصل کردہ طاقت کے ساتھ پُراعتماد قدموں سے موئثر تہذیب  کے معیار تک پہنچنے کے لئے  آگے بڑھ رہا ہے۔ ترکی پر کوئی بھی ملک احکامات  صادر نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ترکی سے یہ پوچھ پڑتال کرے کہ وہ ایشیاء میں ہے یا یورپ میں۔ ترکی جغرافیائی لحاظ سے بھی، ثقافتی  لحاظ سے بھی اور  مستقبل کے حوالے سے بھی ایشیا ء کے بھی مرکز میں ہے اور یورپ کے بھی مرکز میں۔ ان کی کوشش ترکی کو ایک طویل عرصے تک یورپی یونین سے باہر رکھنا ہے۔ جبکہ صدر رجب طیب ایردوان کا پُر وقار انداز، ترکی کا اپنے فیصلے خود کرنا اور ترقی کو مستحکم شکل میں جاری رکھنا ان کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ " ہماری منشاء صرف  یہ ہے کہ موصل  بھی اور کیرکوک بھی سلامت رہیں۔ وہاں کے شہری ایک پُر سکون زندگی گزاریں ۔ ہم وہاں کے امن و سکون کو برباد کرنے والی دہشت گرد تنظیم PKK  کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں  اور ہمارے بھائی چارے، اتحاد و اخوت  کو نشانہ بنانے والی اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف ہماری جدوجہد بھرپور شکل میں جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں