ہم دہشتگرد تنظیم فیتو کے خلاف جدو جہد  میں نائیجیریا سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں: صدر ایردوان

ہماری نگاہ میں بوکو حرام، فیتو  یا پھر داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ نام ، دعوی یا مقصد خواہ جو بھی ہو یہ تمام تنظیمیں معصوموں کے خون سے پلنے والے قاتلوں کے گروہ ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

830416
ہم دہشتگرد تنظیم فیتو کے خلاف جدو جہد  میں نائیجیریا سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگرد تنظیم فیتو کے خلاف جدو جہد  میں نائیجیریا سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں نائیجیریا کے  صدر محمدو بخاری کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری نگاہ میں بوکو حرام، فیتو  یا پھر داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ نام ، دعوی یا مقصد خواہ جو بھی ہو یہ تمام تنظیمیں معصوموں کے خون سے پلنے والے قاتلوں کے گروہ ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ نائیجیریا کے ابڑی صلاحیت  کے ساتھ  ایک گلوبل کردار  کی حیثیت رکھتا ہے ۔

ہم نے مہمان صدر کے ساتھ ملاقات میں دفاع اور تعلیم سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ نائیجیریا کی ترقی میں ترک انٹر پرائزر حصہ لینے  کے لئے   تیار ہیں اور ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی  تیکا نائیجیریا میں آفس کھولنے کے لئے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں