صدر رجب طیب ایردوان کی صدر  پیٹرو پرو شینکو کیساتھ اہم ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے دورے کے دوران صدر  پیٹرو پرو شینکو کیساتھ بالشافہ مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک کونسل  کے اجلاس  میں شرکت کی ۔

823789
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر  پیٹرو پرو شینکو کیساتھ اہم ملاقات

 

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے دورے کے دوران صدر  پیٹرو پرو شینکو کیساتھ بالشافہ مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک کونسل  کے اجلاس  میں شرکت کی ۔

اجلاس  کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ترکی  کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور   ہم یوکرین کی خود مختاری کریمیا سمیت    اس کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں ۔ یوکرین   کی طرف سے  ملک سے وفاداری کا ثبوت پیش کرنے والے  کریمیا تاتاروں کی حمایت سے ہم بے حد خوش ہیں۔ ہم اپنے ہم نسلوں کی صورتحال کا قریبی جائزہ لیتے رہیں گے اور کریمیا کے مسئلے کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنائیں گے ۔ انھوں نے  کریمیا  تاتار برادری کے نمائندوں کیساتھ بھی ملاقات کی ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یوکرین علاقائی استحکام، سلامتی اور امن کے لیے کلیدی ممالک میں سے ایک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کا سٹریٹیجک  نقطہ نظر سے جائزہ لیا ہے۔  ہم نے 2003 میں یوکرین کے اہم اتحادی ملک ہونے کا اعلان کیا تھا  اور  2011 میں سٹریٹیجک کونسل تشکیل دیتے ہوئے تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح پر پہنچایا ہے ۔2012 میں یوکرین کے باشندوں کے لیےویزے کی پابندی کے خاتمے کے بعد  امسال صرف شناختی کارڈ سے سیاحت کا موقع فراہم کیا ہے ۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران مواصلات، توانائی ،فوجی روابط ،دفاعی صنعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں  تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں