صدر ایردوان کا یوکیرین میں شاندار استقبال

ترک اور یوکیرینی صدور ترکی اور یوکیرین کے درمیان اعلی سطحی  حکمتِ عملی  کونسل کے  چھٹے اجلاس میں  شرکت کریں گے

823343
صدر ایردوان کا یوکیرین میں شاندار استقبال

صدر رجب طیب   یوکیرین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

صدر  ایردوان کا  دارالحکومت کیف میں  یوکیرینی صدر پیٹرو پورو شینکو  نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

دونوں صدور ترکی اور یوکیرین کے درمیان اعلی سطحی  حکمتِ عملی  کونسل کے  چھٹے اجلاس میں  شرکت کریں گے۔

سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر غور کیے جانے والے اجلاس کے بعد مستقبل کے حوالے سے عملی منصوبوں کے   شامل  ہونے والے مشترکہ  اعلامیہ اور بعض معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ترکی  ۔ یوکیرین  اقتصادی تعلقات کو مزید آگے لیجانے   کے حامل آزاد تجارت معاہدے   پر مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

اس دورے میں   نائب وزیر فکری اشک، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات البرائرک، یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک، ماحولیات و شہری آباد کاری امور کےو زیر مہمت اوز حاسیکی،  وزیر اقتصادیات نہات زیبک  چی، مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے  وزیر احمد ارسلان، وزیر جنگلات و آبی امور ویصل ایراولو  اور  خوراک، زراعت و غلہ بانی امور کے وزیر احمد اشرف  سمیت  مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار  صدر  رجب طیب ایردوان  کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں