صدر رجب طیب ایردوان سربیا کے سرکاری دورے پر

دورے کے دوران صدر ایردوان سربیا کے صدر ویجووچ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کریں گے

822510
صدر رجب طیب ایردوان سربیا کے سرکاری دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  سربیا کے صدر الیگزینڈر ویجووچ کی سرکاری دعوت پر 9 سے 11 اکتوبر کو سربیا کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

صدر ایردوان کل 9 اکتوبر کو  یوکرائن  میں اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد سربیا کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

صدارتی پریس دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان سربیا کے صدر ویجووچ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کریں گے۔

اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان سربیا کے اسمبلی اسپیکر  کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، دورے کے دوران  ترکی۔سربیا ٹریڈ فورم کا بھی انعقاد کیا جائے گا علاوہ ازیں متعدد سمجھوتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

اپنے پروگرام کے دوران صدر ایردوان ینی پازار سنجاق کا بھی دورہ کریں گے

صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق ترکی سربیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور موجودہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو پورے علاقے کے لئے مفید شکل میں تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں