پینٹاگون: ہم ترکی کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

ہم نیٹو کے اتحادی ملک ترکی  کی اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور دہشت گردی کو علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں بنانے سے روکنے کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: ایرک پاہون

822429
پینٹاگون: ہم ترکی کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون  نے، روس اور ایران  کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں شام کے ضلع ادلیب میں فائر بندی  کو برقرار رکھنے  کے لئے ترکی کی کاروائی کے موضوع پر ترکی کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون  میں مشرق وسطی  ڈیسک  کے ترجمان ایرک پاہون  نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ شامی انتظامیہ نے شام کے شمال مغربی حصے کو  شامی عوام اور علاقائی تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کرنے والی القائدہ دہشت گرد تنظیم  کے لئے ایک محفوظ  علاقہ بنا دیا تھا۔

پاہون نے کہا ہے کہ ہم نیٹو کے اتحادی ملک ترکی  کی اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور دہشت گردی کو علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں بنانے سے روکنے کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام فرنٹ کے نام سے پہچانی جانے والے نصری فرنٹ  سے متعلق امریکہ کا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا، یہ تنظیم شام میں القائدہ کی شاخ ہے اور غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔

پاہون نے دعوی کیا ہے  کہ اگرچہ نصری فرنٹ نے القائدہ کے ساتھ تعلق منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تنظیم ابھی تک القائدہ کے ساتھ تعلق جاری ہے اور تنظیم نے شامی عوام کا نہیں بلکہ القائدہ کے ایجنڈے اور مقاصد کو پیش کیا ہے۔

ایرک پاہون  نے  مزید کہا کہ امریکہ اس مرحلے میں ادلیب کے آپریشن میں شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی، روس اور ایران کے  درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں شام کے شمال مغربی  اور ترکی کی سرحد پر واقع ضلعے ادلیب   میں کشیدگی میں کمی کرنے کے لئے اسے سکیورٹی زون  کے احاطے میں  شامل کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں