ترکی کی رکنیت برائے یورپی یونین تھیڑ کا کھیل بن چکی ہے، صدر ایردوان

کوپن ہیگن  کسوٹیوں   کے نام کو ضرورت پڑنے پر انقرہ کسوٹیاں  رکھتے ہوئے  بھی ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں  گے

813892
ترکی کی رکنیت برائے یورپی یونین تھیڑ کا کھیل بن چکی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کا سلسلہ اب  کسی تھیٹر کا کھیل بن چکا ہے۔

اس   دنگل میں تولیہ پھینکنے  والے ہم نہیں  ہوں گے۔

جناب ایردوان نے  استبول  میں  اسلامی تعاون تنظیم کی  محتسب یونین کے   پہلے جنرل    کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ  ترکی  کی جانب سے یورپی یونین  کے سلسلہ رکنیت  میں مخلصانہ اور سرعت سے  عملی جامہ پہنائے گئی اصلاحات   شاید  مستقل رکن  بنانے میں  ناکافی ثابت ہوئی ہیں تا ہم، ہم نے جمہوری معیار میں  خاصی  بلندی  لائی ہے۔

کوپن ہیگن  کسوٹیوں   کے نام کو ضرورت پڑنے پر انقرہ کسوٹیاں  رکھتے ہوئے  بھی ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں  گے۔

ہم  اپنی جدوجہد پر اٹل ہیں اور اب  یورپی یونین  پر فرض ہے کہ وہ  اپنے قطعی مؤقف کو دنیا بھر کے سامنے واضح کرے۔  ہم بھی اپنے فیصلے سے آگاہی کرا دیں گے۔ تاہم، بڑے صبر کے ساتھ ہم   یورپی یونین کے  جواب کے منتظر رہیں  گے۔

جرمنی  میں کل  منعقدہ  عام انتخابات  کے نتائج  کے سبق آموز ہونے کا کہنے والے جناب ایردوان نے کہا "اب لوگ ہر چیز کو واضح اور قطعی  طور پر  دیکھ  پا رہے ہیں،   ہم نے بار ہا  خبر دار کیا لیکن انہوں نے ہمیں ہمیشہ   ہی  دور رکھنے کی کوشش کی۔ ہمارے ہاں جمہوری حقوق اور آزادی کے معاملات میں کسی قسم کا کوئی   مسئلہ موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے دیگر امیدوار ملکوں کی جانب سے  عمل درآمد نہ کردہ مطلوبہ اصولوں کو ہم نے ہو بہو اپنایا ہے۔

یہ یورپی یونین ہی ہے جو کہ اپنے وعدوں سے منکر ہو جاتی ہے۔   



متعللقہ خبریں