ایردوان جیسے لیڈر سے ملاقات میرے لیے باعث شرف ہے: ٹرمپ

اقوام  متحدہ کی 72 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کےلیے نیو یارک میں موجود صدر ایردوان نے امریکی ہم منصب  ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں علاقائی  مسائل کے پر امن حل  کےلیے تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی

811755
ایردوان جیسے لیڈر سے ملاقات میرے لیے باعث شرف ہے: ٹرمپ

اقوام  متحدہ کی 72 ویں جنرل اسمبلی   میں شرکت کےلیے   نیو یارک میں موجود صدر ایردوان نے  امریکی ہم منصب  ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔

50 منٹ جاری اس ملاقات میں علاقائی  مسائل کے   پر امن حل  کےلیے  تعاون کے فروغ  اور  عالمی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزمائی  کے عزم   پر اتفاق رائے  کا اظہار کیا گیا ۔

 دونوں صدور نے  25 ستمبر کو ہونے والے  شمالی عراقی انتظامیہ میں ریفرنڈم کی مخالفت کرتےہوئے  اس کے سنگین نتائج برآمد ہونے کی نشاندہی کی ۔

 بعد ازاں صدر ایردوان نے  پریس کو بیان دیتےہوئے کہا کہ  صدر ٹرمپ  سے ملاقات   سود مند رہی جس میں  ترک- امریکی تعلقات   اور علاقائی و عالمی  مسائل      پر تفصیلی بات چیت کرنے کا موقع ملا ۔

 اس کے جواب  میں امریکی صدر نے کہا کہ  صدر ایردوان   سے ملاقات میرے لیے باعث شرف  تھی کیونکہ   وہ ایک ایسے ملک کے لیڈر ہیں جو کہ  انتہائی حساس خطے میں  واقع  ہے ۔ ترکی اور امریکہ کے درمیان گہرسے دوستانہ روابط ہیں  اور ہمارے درمیان سیاسی      سمیت  ذاتی نوعیت کے  تعلقات   بھی قائم ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں