ترک وزیر اعظم: برزانی ابھی بھی وقت ہے، ریفرنڈم کی ضد سے باز آجاو

ترکی، قومی سلامتی کے معاملے میں، بین الاقوامی معاہدوں اور دو طرفہ معاہدوں   کے   مطابق اپنے حقوق کا استعمال کرنے میں پُر عزم ہے

812186
ترک وزیر اعظم: برزانی ابھی بھی وقت ہے، ریفرنڈم کی ضد سے باز آجاو

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   نے شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کے لیڈر مسعود برزانی سے   صدا بند ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے "اس عمل سے باز آجاؤ"۔

جناب یلدرم نے کہا کہ برزانی کو اس   ضد سے باز  آجانا چاہیے، یہ پولنگ  ہمارے کردی بھائیوں کے لیے  بھی خیرو عافیت کا وسیلہ ثابت نہیں ہو گی۔

انقرہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے  وزیر اعظم نے کہا کہ "میں یہ واضح کرتا چلوں کہ  ریفرنڈم کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد ترکی کا ایک قومی مسئلہ ہے۔ ترکی، قومی سلامتی کے معاملے میں، بین الاقوامی معاہدوں اور دو طرفہ معاہدوں   کے   مطابق اپنے حقوق کا استعمال کرنے میں پُر عزم ہے، اس حوالے سے کسی قسم کے تردد  سے کام نہیں لیا  جائیگا۔"

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ترکی ،  مملکتوں کی حیثیت  میں تبدیلیاں لانے والی کسی بھی کو شش  کو  معاہدوں سے  حاصل  قوانین کے دائرہ کار میں ہر گز  قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے   بتایا کہ  پوری دنیا  اس ریفرنڈم کے خلاف ہے ، یہ عمل خطے  کو پہلے سے ہی در پیش    مسائل میں مزید  اضافہ کرے گا، کرکوک  کو اس معاملے میں شامل کرنا ایک دردناک بات ہے ، کرکوک کی نفوس کا 70 فیصد ترکمانوں پر مشتمل ہے۔

 



متعللقہ خبریں