ہم یہاں دنیا پانچ سے بڑی ہے کا پیغام دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں

ہم یہاں صدر ایردوان کو خوش آمدید کہنے اور "دنیا 5 سے بڑی ہے " کا پیغام دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں

810381
ہم یہاں دنیا پانچ سے بڑی ہے کا پیغام دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں

اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل کمیٹی  اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ امریکہ کے شہر نیویارک میں ہیں جہاں انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینا ٹرمپ  کی میزبانی میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔

استقبالیے کے بعد امریکہ میں مقیم  ترک کمیونٹی  ہاتھوں میں ترک پرچم لئے صدر ایردوان اور بیگم ایردوان کے قیام کے ہوٹل کے سامنے ان کی منتظر تھی۔

ہوٹل واپسی پر صدر ایردوان اور بیگم ایردوان  نے اپنے منتظر امریکہ میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ ملاقات کی، ان کے ساتھ گفتگو کی اور یادگاری تصویر اتروائی۔

ترک شہریوں میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے شمالی امریکہ کے انتخابی کوآرڈینیشن مرکز کے سربراہ لیوینت علی یلدز بھی شامل تھے  جنہوں نے صدر ایردوان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں صدر ایردوان کو خوش آمدید کہنے  اور "دنیا 5 سے بڑی ہے " کا پیغام دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں