ترک سفیر صادق بابر گرگین کی آرمی چیف جنرل باوجوہ سے الواداعی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابرگرگن نے ملاقات کی

810023
ترک سفیر صادق بابر  گرگین کی آرمی چیف جنرل  باوجوہ سے الواداعی ملاقات

پاکستان میں متعین  ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں  باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابرگرگن نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترک مثالی اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترک سفیر صادق بابر   گرگن جن  کی پاکستان میں   قیام کرنے کی معیاد  پوری ہوچکی ہے اور ان کی جگہ   نئے ترک سفیر کی تعیناتی  کردی گئی ہے پاکستانی حکام سے الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں اور  اس سلسلے میں ہی انہوں نے   نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔



متعللقہ خبریں