ترکی، نائیجیریا کی زمینی سالمیت کے حق میں ہے

ہم نائیجیریا کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں اور  ملک کی کسی بھی علیحدگی پسند تحریک  کے ساتھ تعاون نہیں کرتے: ترکی

808475
ترکی، نائیجیریا کی زمینی سالمیت کے حق میں ہے

ترکی نے کہا ہے کہ ہم نائیجیریا کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں اور  ملک کی کسی بھی علیحدگی پسند تحریک  کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔

نائیجیریا کے دارالحکومت آبوجا میں ترکی کے سفارت خانے کے سرکاری فیس بک صفحے سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " ترکی  کی حکومت ،نائیجیریا  وفاقی جمہوریہ کے سیاسی اتحاد اور زمینی سالمیت کی حمایت کرتی ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی، نائیجیریا  وفاقی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم کے ساتھ تعاون نہیں کرتا۔

مزید کہا گیا ہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم اعلان کی جانے والی 'بیافرا مقامی عوام IPOB 'نامی تنطیم کی حمایت کا اعلان کرنے والا ترکی شہری  عبدالقدیر ایر قاہرمان  ترکی کا ڈپلومیٹ، سرکاری ملازم یا سرکاری نمائندہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں