ترکی، یورپ کے ساتھ مسائل پیدا ہونے کا خواہاں نہیں ہے، چاوش اولو

ترک وزیر: یورپ    کے  لیے شر ہونے والی چیز ہمارے لیے بھی شر ہے،  اس کا استحکام ہمارا استحکام  ہے۔

807468
ترکی، یورپ کے ساتھ مسائل  پیدا ہونے کا خواہاں نہیں ہے، چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی یورپ کے ساتھ تنازعے کا خواہاں نہیں ہے۔

جناب چاوش اولو نے  ترکی کے سرکاری دورے پر موجود  فرانسیسی وزیر خارجہ  جین ییوس  لے دریئن سے ایوان صدر میں  ملاقات کے بعد ایک  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ہمیں فرانس اور ترکی کے درمیان  مخلصانہ ڈائیلاگ کی خوشی ہے،  مہمان وزیر  کے ساتھ اقتصادی، انرجی اور دونو ں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں  اضافے  کے حوالے سے معاملات پر  غور کیا گیا ہے۔

 انہوں  نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکی اور یورپی یونین کے رکن  ممالک سمیت  خطہ یورپ کے ساتھ  کسی قسم کا تنازعہ نہیں پایا جاتا، یورپ    کے  لیے شر ہونے والی چیز ہمارے لیے بھی شر ہے،  اس کا استحکام ہمارا استحکام  ہے۔

وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ " ہم  یورپ کے ساتھ  مسائل  کا  خواہاں  ایک ملک نہیں ہیں۔ لیکن  اس کے ساتھ  ساتھ دہرے معیار اور زبردستی    کے ساتھ زیر کیا جا سکنے  والا ملک بھی نہیں  ہیں۔ اب آپ کو ترکی کے ساتھ اپنے مؤقف کو بدلنا ہوگا۔ جب تک آپ ہمیں مساوی حصہ دار کے طور پر نہیں  دیکھیں  گے تب تک  ہمارے تعلقات  آگے نہیں بڑھ سکتے۔"

مہمان وزیر کو صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرف ملاقات بخشا۔

 



متعللقہ خبریں