شمالی عراق ریفرنڈم سے انکار کرے ورنہ بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی:حکومت ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ شمالی عراقی انتظامیہ کو 25 ستمبر خود مختاری کےلیے ریفرنڈم  کے انعقاد کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

806762
شمالی عراق ریفرنڈم سے انکار کرے ورنہ بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی:حکومت ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ شمالی عراقی انتظامیہ کو 25 ستمبر خود مختاری کےلیے ریفرنڈم  کے انعقاد کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

 دفتر خارجہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہم نے شمالی عراق کو دوستانہ مشورے دیئے مگر وہ اس ریفرنڈم کے انعقاد پر مصر ہے  جس کےلیے  اُسے قیمت  چکانا پڑے گی ۔

 دریں اثنا٫بیان میں کہا گیاہے کہ  عراق کی مرکزی پارلیمان   میں ریفرنڈم کی مخالفت ایک خوش آئند اقدام ہے   ۔

 



متعللقہ خبریں