وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف آج ترکی پہنچ رہے ہیں

خواجہ آصف دورے کے دوران ترکی کے صدررجب طیب ایردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم اوراپنے ہم منصب وزیرخارجہ  چاوش اولو ے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے

805213
وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف آج ترکی پہنچ رہے ہیں

پاکستان کے  وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف آج ترکی کے  ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ان کے ہمراہ  مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ  اور دیگر  حکام  بھی موجود ہیں ۔

 خواجہ آصف دورے کے دوران ترکی کے صدررجب طیب ایردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم اوراپنے ہم منصب وزیرخارجہ  چاوش اولو ے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

 ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا جب کہ خواجہ آصف امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی جاری ہونے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوست ممالک سے رابطے بڑھانے اورانسداد  دہشتگردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں