یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس،ترکی سے تعلقات فروغ دینے کا مشورہ

ایسٹونیا کے دارالحکومت تالین  میں منعقدہ یورپی یونین کے  وزرائے خارجہ کے غیر سرکاری اجلاس میں  ترکی ۔یورپی یونین تعلقات پر غورکرتےہوئے انہیں فروغ دینے کا مشورہ دیا گیا

803552
یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس،ترکی سے تعلقات فروغ دینے کا مشورہ

ایسٹونیا کے دارالحکومت تالین  میں منعقدہ یورپی یونین کے  وزرائے خارجہ کے غیر سرکاری اجلاس میں   ترکی ۔یورپی یونین تعلقات پر غور کیا گیا ۔

 برطانوی وزیر  خارجہ بورس جانسن نے  کہا کہ ترکی ایک بڑا ملک ہے  جو کہ  علاقائی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔

 ہنگری کے  وزیر خارجہ و تجارت  پیٹر زیجارتو  نے   کہا کہ  ترکی ایک معاشی طاقت بن کر ابھر رہا ہے  جو کہ دنیا کی 10 بڑی اقتصادی طاقتوں  میں خود کو شمار کروانے کے لیے پرُ عزم ہے ۔

 زیجارتو نے اجلاس کو بتایا کہ   ترکی اور یورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کے دُورس نتائج  برآمد ہو ئے ہیں لہذا یہ ضروری ہے کہ  دو طرفہ تعلقات  کو  باہمی احترام کے دائرے میں  فروغ دیا جائے۔

 آئرش وزیر خارجہ  سائمن  کوُونی   نے بھی مشورہ دیا کہ ترکی سے تعلقات خراب نہ کرتے ہوئے مذاکراتی سلسلہ جاری رکھا جائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں