شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر ترکی کی شدید مذمت

عالمی قوانین اور علاقائی امن و سلامتی کو نظر انداز کرتے ہوئے  کیا گیا ایٹمی تجربہ   ایک غیر ذمہ دار اور اشتعال انگیز فعل ہے

800725
شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے   کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ"کوریا  عوامی جمہوریہ   کی جانب سے  عالمی قوانین اور علاقائی امن و سلامتی کو نظر انداز کرتے ہوئے  کیا گیا ایٹمی تجربہ   ایک غیر ذمہ دار اور اشتعال انگیز فعل ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔"

یاد رہے کہ شمالی کوریا  نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے بین الابر اعظمی بالسٹک میزائل  پر نصب کیے جا سکنے والے  ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں