اقوام متحدہ سے رخائن کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہئیے: یلدرم

یہ قتل عام کوئی نئی بات نہیں ہے سالوں سے ہمارے بہن بھائیوں کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کو اس معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے: بن علی یلدرم

799595
اقوام متحدہ سے رخائن کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہئیے: یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اقوام متحدہ سے رخائن کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

استنبول کی سلیمانیہ جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ عید ناراضگیوں کو بھلا کر آپس میں صلح  کرنے کا دن ہے میں اس موقع پر  سرحدی چوکیوں پر اور ملک کے مختلف مقامات پر ملت کے امن و امان کی خاطر رات دن کی پروا کئے بغیر سینہ سپر کرنے والے شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے لئے اور 15 جولائی کے بغاوت کے اقدام میں شہید ہونے والوں کے لئے  رب العزت سے  رحمت کا طلبگار ہوں۔

رخائن میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قتل عام کوئی نئی بات نہیں ہے سالوں سے ہمارے بہن بھائیوں کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً تشدد میں کمی آئے  بھی تو  تشدد کے واقعات مکمل ختم نہیں ہوتے بلکہ وقفوں وقفوں سے یہ قتل عام شدت اختیار کر جاتے ہیں جیسا کہ اب ہو رہا ہے۔ مسلمان یا تو سمندر میں ڈوب کر مر رہے ہیں یا پھر حملوں میں ہلاک ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کو اس معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں