میدان عرفات میں عالمِ اسلام میں اتحاد و بھائی چارے کے لئے دعائیں

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے نائب سربراہ  اکرم کیلیش نے تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے والی میدان عرفات کی دعا میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد  و اخوت کے لئے دعائیں کیں

799751
میدان عرفات میں عالمِ اسلام میں اتحاد و بھائی چارے کے لئے دعائیں

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ارض مقدس میں موجود ہر زبان ،رنگ اور نسل کے 2 ملین سے زائد مسلمانوں نے میدان عرفات میں جمع ہو کر باہمی اتحاد و بھائی چارے کے لئے دعائیں مانگیں۔

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے نائب سربراہ  اکرم کیلیش نے تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے والی میدان عرفات کی دعا میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد  و اخوت کے لئے دعائیں کیں۔

کیلیش نے دعا میں انسانوں کے نفرت، حسد، غرور اور خود غرضی جیسی روحانی بیماریوں سے پاک ہونے کے لئے فریاد کی ۔

انہوں نے کہا کہ اے اللہ ہمیں اسلام  کے مطابق روّیہ اختیار کرنے ، حق تلفیوں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے ، مظلوموں، بے گھروں بیواوں یتیموں اور لاچاروں  کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما

کیلیش نے کہا کہ اے اللہ دنیا میں ہر طرف پھیلی ہوئی بارود کی بُو ختم ہو جائے ، اسلحے کی آوازیں تھم جائیں، کوئی بچہ نہ روئے کسی ماں کی آنکھیں آنسو نہ بہائیں، حلب میں کوئی بچہ یتیم نہ ہو، دمشق میں کسی کی نگاہیں آزردہ نہ ہوں اور نہ ہی غزہ میں کوئی بچہ ماں باپ سے محروم ہو۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ میں قحط سالی کا خاتمہ ہو اور لیبیا، عراق اور  یمن   میں بھائی بھائی کا خون نہ بہائے۔

اکرم کیلیش نے کہا کہ آراکان میں مسلمانوں کو بے وطن کیا جا رہا  ہے اور ہلاک کیا جا رہا ہے اے اللہ ان مظلوموں کو اس ظلم و تشدد سے بچا اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما۔

انہوں نے کہا کہ اے اللہ  ترکی اور تمام  مسلمان ممالک کو امن کا گہوارہ بنا دے۔



متعللقہ خبریں