ہمیں چاہیے کہ ہم ایک ہوں، زندہ دل ہوں اور بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت دیں، صدر ترکی

ہم اپنی  جمہوری اقدار ،  اقتصادیات ، خارجہ پالیسیوں کی بدولت   مملکت ترکی کو  بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے تک   اسی عزم کے ساتھ محنت و مشقت کو جاری و ساری رکھیں  گے

799253
ہمیں چاہیے کہ ہم ایک ہوں، زندہ دل ہوں اور بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت دیں، صدر ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترک عوام دہشت گرد تنظیموں اور ان کو کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرنے والی   تاریک طاقتوں کے  سامنے  ہر گز گردن خم نہیں کریں گے۔

صدرِ ترکی نے عیدِ قربان کے  حوالے سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے   ہم وطنوں  کو   عیدا لاضحی ٰ کی مبارکباد پیش کی  ہے اور اس مقدس  تہوار کے  خاندانوں، قوم، مسلم اُمہ اور تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے  اور مشکلات کےد ور ہونے کی تمنا اور دعا کی ہے۔

انہوں نے  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کا بھی  ذکر  چھیڑتے  ہوئے  کہا کہ "ہمارے پیارے عوام  دہشت گردوں اور ان کو مہرہ بناتے ہوئے استعمال   کرنے والوں کے سامنے   ہر گز اپنے گھٹنے نہیں ٹیکیں  گے۔ ہم اپنی  جمہوری اقدار ،  اقتصادیات ، خارجہ پالیسیوں کی بدولت   مملکت ترکی کو  بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے تک   اسی عزم کے ساتھ محنت و مشقت کو جاری و ساری رکھیں  گے۔

امسال عیدِ قربان  کو 26 اگست اور 30 اگست جیسی  دو اہم  تاریخوں کی سالگرہ  کے فوراً بعد منائے جانے پر  توجہ مبذول کرانے والے جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ"26 اگست  سن 1071 کو ملازگرت فتح  کے ذریعے اناطولیہ کی سرزمین کو  ہمارے لیے ایک ابدی مملکت   کا درجہ دینے کی داغ  بیل ڈالنے والے سلطان الپ ارسلان  اور  ان کی فوج کو ہم  بڑے احترام کے ساتھ  سلام پیش کرتے ہیں۔اسی طرح 30 اگست سن 1922 کی تاریخ  جنگ آزادی میں کامیابی کا مژدہ ثابت ہوئی تھی۔ 15 جولائی  سن 2016 کو  بھی ہم ترک قوم کی فتوحات کے سلسلے کے ایک حلقے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔"

سن 2023 کے اہداف کی جانب بھی اشارہ دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ "ان اہداف کے زیر تحت ہم اپنے وطن کو دنیا کی دس بڑی اقتصادیات  میں شامل کرتے ہوئے قوم سے وعدہ کردہ امن و خوشحالی کی سطح تک  پہنچائیں گے۔" اس کے  حصول کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک ہوں، زندہ دل ہوں اور بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت دیں!"

انہوں نے اس مقدس دن کے موقع پر آراکان  میں مظالم  کا سامنے کرنے والے مسلم بھائیوں کے لیے بھی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ 

 

 

 



متعللقہ خبریں