ترکی کی طرف سے میانمار میں 25 اگست کی رات کے واقعات کی مذمت

میانمار کے صوبہ راکھینا  میں 25 اگست  کی رات ہونے والے حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنوں کے سنجیدہ سطح پر انسانی بحران کا سبب بننے پر  ہمیں تشویش ہے اور ہم  شدید طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

798197
ترکی کی طرف سے میانمار میں 25 اگست کی رات کے واقعات کی مذمت

ترکی نے 25 اگست کی رات میانمار میں  ہونے والے حملوں کے بعد شدید طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  میانمار کے مسلم اکثریتی صوبے رخائن  میں 25 اگست  کی رات ہونے والے حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنوں کے سنجیدہ سطح پر انسانی بحران کا سبب بننے پر  ہمیں تشویش ہے اور ہم  شدید طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس موضوع پر ہم نے میانمار  کے حکام کو اپنے اندیشوں سے آگاہ کر دیا ہے اور بیان میں آپریشنوں  میں شہریوں کو نقصان نہ پہنچائے جانے، بے گھر انسانوں کی تعداد میں اضافے سے پرہیز کئے جانے  اور علاقے میں بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی  کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش جانے کے خواہش مند روہینگیا مسلمانوں کو ضروری سہولیات فراہم کئے  جانے  کی توقع  سے اور اس موضوع پر مدد کی پیشکش سے بنگلہ دیش کے حکام کو بھی  آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکرٹری جنرل  کے ساتھ ملاقات  کر کے تنظیم کے فوری طور پر متحرک ہونے کی توقع  کا اظہار کیا گیا ہے  اور تنظیم کی انتظامی کمیٹی  کےرکن ممالک  کے سامنے بھی اس موضوع کو اٹھایا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں