صدارتی پیلس پہنچنے پر سرکاری تقریب کے ساتھ صدر محمود عباس کا استقبال

صدارتی پیلس پہنچے پر صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس کے دروازے پر صدر محمود عباس کا خیر مقدم کیا

798058
صدارتی پیلس پہنچنے پر سرکاری تقریب کے ساتھ صدر محمود عباس کا استقبال

فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر  ہیں۔

انقرہ میں اپنی مصروفیات کے دوران جب وہ  صدارتی پیلس پہنچے تو صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس کے دروازے پر ان کا خیر مقدم کیا۔

استقبالیہ تقریب میں تاریخ میں قائم ہونے والی 16 ترک حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے  پرچم اور فوجی بھی شامل تھے۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ایردوان اور صدر محمود عباس نے دو طرفہ مذاکرات میں مصروف ہو گئے۔

مذاکرات میں ترکی اور فلسطین کے باہمی تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا علاوہ ازیں فلسطینیوں کے درمیان باہمی مفاہمت  اور امن مرحلے  کو تازہ کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

استقبالیہ تقریب میں صدارتی  دفتر کے سیکرٹری جنرل فخری کاسرگا، انقرہ کے گورنر ایرجان توپاجا،  انقرہ میٹروپولیٹن بلدیہ مئیر ملیح گیوکچہ، خفیہ ایجنسی  MİTکے مشیر خاقان فیدان اور صدارتی دفتر کے نائب سیکرٹری جنرل اور ترجمان ابراہیم قالن بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں