شمالی عراق میں ریفرنڈم کے فیصلے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے:  وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  سنگاپور اور ویتنام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں ۔

796437
شمالی عراق میں  ریفرنڈم کے فیصلے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے:  وزیر اعظم بن علی یلدرم

  وزیر اعظم بن علی یلدرم  سنگاپور اور ویتنام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں ۔

 انھوں نے طیارے میں صحافیوں کے شمالی عراق میں ریفرنڈم   سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انتہائی غلط فیصلہ ہے ۔  انھوں نے جرمنی کو عادل اوکسوز سے متعلق دئیے گئے احتجاجی مراسلے پر اظہار خیال کرتےہوئے  کہا کہ اس بارے میں خفیہ معلومات حاصل ہیں جرمنی ان معلومات کو سنجیدگی سے غور کرئے اور اوکسوز کے بارے میں معلومات ملنے پر اسے  فوراً ترکی کے حوالے کرئے ۔

وزیر اعظم نے بن علی یلدرم نے افرین اور ادلیب میں فوجی کاروائی  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی کے حکمرانی کے حقوق کو نقصان پہنچانے والی پیش رفت سامنے آئی تو ہم فوری طور پر اس کا جواب دیں گے ۔انھوں  نے  دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو فراہم کردہ امداد کے بارے میں کہا کہ ہم نے ہر طرح کی تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔اقتصادی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق  ترکی یورپ کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت کا مالک ہے  ترکی نےاسپین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ آئندہ مہینوں میں ترکی کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع اقتصادیات ہو گا ۔



متعللقہ خبریں