ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترکی اہمیت دیتا ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے دورہ ویت نام کے دوران کہا ہے کہ ترکی ، ایشیائی ممالک  سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کافی سنجیدہ ہے

795633
ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترکی اہمیت دیتا ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ  ترکی ، ایشیائی ممالک  سے تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔

 انہوں نے یہ بات ویت نام کے دورے  پر    ترک۔ویت نام بزنس فورم سے خطاب کے  دوران کہی ۔

وزیراعظم  نے  کہا کہ  ہماری خواہش ہے کہ  دونوں ملکوں کے تاجران  آپس میں تجارتی فروغ  کے پہلووں کا جائزہ لیں، آج کی دنیا میں   آزاد تجارت   و معیشت کے  نظام    کا دور دورہ ہے  جوکہ علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔

ہم   ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی  روابط بڑھانے  کے خواہاں ہیں  بالخصوص  ویت نام  کے ساتھ   اس سلسلے میں تعاون   میں فروغ دو طرفہ اور عالمی  تجارت میں   بھی مفید ثابت ہوگا۔



متعللقہ خبریں