امریکی وزیر دفاع کا دورہ ترکی،صدر ایردوان سے ملاقات

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ہے جس ۔میں شام اور عراق کے بحران سمیت علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی

795584
امریکی وزیر دفاع کا دورہ ترکی،صدر ایردوان سے ملاقات

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ہے۔

 خبر کے مطابق، اس ملاقات میں شام اور عراق کے بحران سمیت علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

 اس ملاقات میں عراق کے کے شمالی  عراق کی طرف سے آزادی کے سوال پر ایک ریفرنڈم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی جو کہ  آئندہ ماہ منعقد ہوگا۔

 علاوہ ازیں   ملاقات میں  روس کی جانب سے ترکی کو فراہم کیے جانے والے ایس -400 میزائل  نظام  پر بھی بات کا امکان تھا۔

 واضح رہے کہ  امریکہ اس دفاعی  میزائل نظام  کی فراہمی پر ناخوش دکھائی دیتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں