"بیت اللہ جانے کی خواہش" حکومت ترکی نے گھانا کےغریب کسان کی خواہش پوری کردی

گھانا کے ایک غریب کسان الحسن عبد اللہ نے ترک ٹی وی عملے کا ڈرون دیکھ کر کہا کہ کیا یہ ڈرون طیارہ اتنا بڑا نہیں ہو سکتا کہ مجھے مکہ لے جائے جس کی خواہش پر حکومت ترکی نے مدد کا ہاتھ بڑھایا

793498
"بیت اللہ جانے کی خواہش" حکومت ترکی نے گھانا کےغریب کسان کی خواہش پوری کردی

گھانا کا ایک غریب کسان الحسن عبد اللہ جس کی کہانی ترک سوشل میڈیا پر  پھیل  گئی تھی کہ "ڈرون طیارہ اتنا بڑا ہو جاتا کہ مجھے مکہ لے جاتا" تاکہ وہ بیت اللہ شریف کی زیارت کر سکے. اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے.

 عبد اللہ نے ٹی وی عملے سے اپنے دیہات میں پوچھا تھا کہ کیا یہ ڈرون طیارہ اتنا بڑا نہیں ہو سکتا کہ مجھے مکہ لے جائے-

ترک صحافی نے یہ بات اس کی تصویر کے ساتھ اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے تمام میڈیا پر پھیل  گئی-

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نوٹس لیا اور عبداللہ کے لیے حج انتظامات کو ممکن بنا دیا- گزشتہ جمعے کے  روز اُنہیں استنبول لایا گیا جہاں ترک حکومت  اور فلاحی  اداروں کے نمائندوں نے اس کا استقبال کیا-

 عبداللہ استنبول پہنچ کر بہت خوشی محسوس کر رہے تھے اور بار بار اللہ تعالی کا شکر ادا کر رہے تھے جس کی مدد سے ترکی نے اس کا خواب پورا کر دیا-

 ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور میں ہر اس شخص کے لیے دعاگو ہوں جس نے میرے اس خواب کو تعبیر میری مدد کی-

حکومت  ترکی  کی مدد میرے لیے بہت قیمتی ہے اور مجھے یقین ہے اس سے مسلمانوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارہ مضبوط ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں