ایردوان، جرمنی میں ترک دشمن پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں

جرمنی میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ترک صدر کی ترک تارکین وطن سے ایک اہم اپیل

792917
ایردوان، جرمنی میں ترک دشمن پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں

صدر رجب طیب ایردوان  نے جرمنی میں مقیم تارکین ِ وطن کو ترک دشمن  سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

استنبول میں نماز ِ جمعہ کے  بعد اظہار خیال کرنے والے  جناب ایردوان نے  ترکی اور کسٹم یونین  معاہدے کی تجدید کی مخالفت کرنے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کے خلاف رد عمل  کا مظاہرہ کیا اور  کہا کہ  جرمنی  اپنے اس مؤقف کے  باعث  یورپی یونین  کے قواعد و ضوابط  پر عمل پیرا نہ ہونے والے ایک ملک  کی حیثیت حاصل کر گیا ہے۔

صدر ایردوان نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے کسٹم یونین معاہدے کے حوالے سے  اعلانات   پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "تناؤ میں کمی لانے کے معاملے میں ترکی پر کسی قسم کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔  اگر اس  معاملے میں   ذمہ دارا ن کی تلاش کی جارہی ہے  تو جرمنی  ان میں سر فہرست ہے۔  جرمنی نے ابتک اپنی داخلی سیاسی     کشمکش کو یونین کے بعض دیگر ارکان کو بھی اپنے ساتھ ملاتے ہوئے ترکی   کے خلاف استعمال کیا ہے۔ جس سے  یہ ملک یورپی یونین  کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے   والا ایک اداکار بن کر سامنے آیا ہے۔"

صدر ترکی نے جرمنی میں  ہونے والے عام انتخابات پر  توجہ مبذول  کراتے ہوئے کہا کہ" جرمنی اسوقت  25 ۔30 دنوں کے بعد  منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے  ایس پی ڈی اور کرسچن ڈیموکریٹس پارٹیوں کے  طور پر ترکی  مخالف جس حد تک جایا جا سکتا ہے  ، جا رہا ہے  کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ چیز ان کے ووٹوں کو بڑھائے گی۔  لہذا  میں  جرمنی  میں مقیم تمام تر ترک  شہریوں سے اپیل  کرتا ہوں کہ آپ ان پارٹیوں کی حمایت نہ کریں۔  کرسچن ڈیموکریٹس، ایس پی ڈی اور گرین پارٹی  سب  ترکی کی دشمن ہیں۔ آپ ترکی  کے ساتھ دشمن نہ رکھنے والی جماعتوں کی جانب راغب ہوں ، کیونکہ یہ  جرمنی میں مقیم   تمام تر ترک تارکین  وطن  کے لیے عزت و وقار کی جنگ ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں