ایران کی مسلح افواج کے سربراہ ترکی کے دورے پر تشریف لے آئے

جنرل حلوصی آقار نے جنرل اسٹاف پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری  کا سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا

790461
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ ترکی کے دورے پر تشریف لے آئے

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ  حلوصی آقار کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لے آئے ہیں۔

دونوں جرنیلوں کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ، علاقائی پیش رفتوں اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعلقات  پر بات چیت کی گئی۔

جنرل حلوصی آقار نے جنرل اسٹاف پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری  کا سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

جنرل آقار اور جنرل باقری کے درمیان مذاکرات کا اہم ترین موضوع دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  تھا ، اس کے علاوہ علاقے کی صورتحال ، دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعلقات اور سرحدی تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ جنرل باقری نے گذشتہ ہفتے کے ایک خطاب میں عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی عراق سے علیحدگی سے متعلق آزادی ریفرینڈم کا جائزہ لیتے ہوئے ریفرینڈم کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

توقع ہے کہ باقری اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر دفاع نور الدین جانکلی سے بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں